ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹی کی پاک فوج پر تنقید،شیریں مزاری بھی بول پڑیں، بیان کی شدید مذمت،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کی شدید مذمت کردی۔شیریں مزاری نے  ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے خیالات سے متفق نہیں ہیں۔ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میری بیٹی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے خلاف جو بھی زبان استعمال کی میں اس کے خیالات

سے متفق نہیں ہوں۔میں اپنی بیٹی کی طرف سے مسلح افواج کے خلاف استعمال کی گئی غلیظ زبان کی بھی سخت مذمت کرتی ہوں۔ میں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اس کے خیالات اور استعمال کی جانے والی زبان سے واضح طور پر اختلاف کرتی ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پربھڑک اٹھیں تھیں،۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایمان مزاری کی جانب سے تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کو دہشت گرد کہا گیا اور ان کیساتھ معاہدہ کرنے پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے افسران و جوانوں   کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…