نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان میں علاج کی سہولیات ناپید؟حکمرانوں نے ملک کا نام بدنام کرنے کا ٹھیکہ لے لیا،پاکستانیوں کی بھارتی وزیر خارجہ کو علاج کیلئے ویزہ جاری کرنے کی درخواستیں جاری،افسوسناک انکشافات،ایٹم بم بنالیا مگر مختلف امراض کے علاج کیلئے ہسپتال نہ بنائے ،
پاکستانی عوام بھارتی حکمرانوں سے علاج کی بھیک مانگنے پر تاحال مجبور،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مزید 3پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ 9سالہ بچی سمیت تین پاکستانیوں کو بھارت میں علاج کیلئے ویزہ دیا جائے گا۔پاکستانی شہری دانش میمن نے اپنی نو سالہ بیٹی ماریہ کے تھیلیسیمیاکے علاج کیلئے ویزہ کی درخواست کی تھی جس پر سشما سوراج نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فوری طور پر سفری دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت کی ۔سشما سوراج کا اپنے ٹویٹ میں ماریہ دانش کو جواب میں کہنا تھاکہ میں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو فوری طورپر ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پاکستانی لڑکی مریم عاصم کی طرف سے اپنے والد کے علاج کیلئے میڈیکل ویزے کی درخواست پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ انھیں جلد ویزہ جاری کردیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک اور پاکستانی خاتون فاریہ عثمان کو بھی ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔