اسلام آباد (آئی این پی) دھرنے کا معاہدہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضروری تھا۔دھرنوں کا معاہدہ بہت زیادہ پسندیدہ نہیں مگراس وقت معاہدے کے علاوہ کوئی آپشن نہ تھا، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا ایک روزمزید جاری رہتا تو ملک میں فسادات کا خطرہ تھا،دھرنوں کا معاہدہ بہت زیادہ پسندیدہ نہیں مگراس وقت معاہدے کے علاوہ کوئی آپشن نہ تھا۔منگل کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ایک روزمزید جاری رہتا تو ملک میں فسادات کا خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کا معاہدہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضروری تھا۔دھرنوں کا معاہدہ بہت زیادہ پسندیدہ نہیں مگراس وقت معاہدے کے علاوہ کوئی آپشن نہ تھا۔