ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی نااہلی کے بعد سے سیاسی نظام کمزور ہوگیا،ممتازقادری کے پیروکاراسلام آباد میںکیا کرتے رہے،امریکی میڈیا نے دھرنے کو کچھ اور ہی رنگ دیدیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان کے دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے نے ملک کے سیاسی سیٹ اپ کے استحکام پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد سے سیاسی نظام کمزور ہوا ہے ۔حال ہی میں ہونے والے پرتشدد واقعات نے

حکمراں جماعت کے حکومتی استحکام پر تشویش بڑھا دی ہے، جو ان کے رہنما، نواز شریف کی جولائی میں نا اہلی کے باعث پہلے ہی سے کمزور تھی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق دھرنا دینے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان ممتاز قادری کے پیروکاروں کی جانب سے بنائی گئی ہے جس نے 2011 میں اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرائے جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں سیاسی اور مذہبی حمایت حاصل کی۔ادھر واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا تعلق برہلوی مکتبہ فکر سے ہے، جس کے ماننے والوں کی تعداد پاکستان میں زیادہ ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ مظاہرین نے ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ ان کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گیس ان پر واپس پھینک دیئے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد ملک میں دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے بعد حکومت نے کنٹرول کھو دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…