اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دماد کیپٹن(ر) صفدر نے پانچ کروڑ روپے وصول کرنے کے الزام کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنگا، کل تک جو بچے ہمارے ہاتھوں میں کھیلتے رہے آج وہ الزام لگارہے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کا چیئرمین ہوں ، پی ٹی اے سے
جواب طلب کرونگا ۔ منگل کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ کہا جارہاہے کہ صفدر نے پانچ کروڑ روپے لئے ، پتہ نہیں کس صفدر کی بات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کا چیئرمین ہوں، ، پی ٹی اے سے جواب طلب کرونگا کہ یہ بات کہاں سے چلی، اس کا مکمل کھوج لگا ئو ں گا اور جھوٹے کو گھر تک چھوڑ کر آونگا۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ اس بات کا ایک جج نے نوٹس لیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کل تک جو بچے ہمارے ہاتھوں میں کھیلتے رہے آج وہ الزام لگارہے ہیں۔واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث نیب ریفرنسز کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی ہیں، آج سابق وزیراعظم ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔