منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل کی بی کلاس بیرک میں سفیدی شروع ،کس کس کو قید کر کے رکھا جائیگا،ممکنہ نام سامنے آگئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سفیدی شروع کردی گئی ہے، یہ سفیدی جیل میں وی آئی پی قیدیوں کی آمد کے پیش نظر کی جارہی ہے اس مقصد کیلئے انسپکٹر جنرل جیل پنجاب نے خصوصی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے اور جیل کی آرائش کے لئے شہباز شریف نے بھی خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں۔ جیل زرائع نے بتایا کہ جیل کے وی آئی پی بیرکوں کی آرائش کی جارہی ہے جیل کے اس سیکشن کی از سر نو طریقہ سے سفیدی

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے بہت جلد ٹینڈرز اخبارات میں دیئے جائیں گے۔ جیل کی شکل و صورت بہتر بنانے کا فیصلہ ملک کے وی آئی پی قیدیوں اور قومی مجرموں کی آمد کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز ، داماد صفدر اعوان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے برطانوی شہری بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف احتساب عدالت میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے کے مقدمات مین سزا ہوئی تو ان قومی مجرمان کو اڈیالہ جیل میں ہی قید کرکے رکھا جائے گا اور انہیں بی کلاس بیرک میں ٹھہرایا جائے گا اس مقصد کیلئے اڈیالہ جیل کی بی کلاس بیرکوں کی سفیدی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…