اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے فیض آباد کا دورہ کر کے علاقے کا جائزہ لیا اور دھرنا قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رینجرز حکام نے دھرنا منتظمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں جلد علاقہ خالی کی درخواست کی جس پر دھرنا منتظمین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فیض آباد کو جلد خالی کر دیں گے۔ ڈی جی رینجرز میجر
جنرل اظہر نوید حیات نے رینجرز افسران کو پہلے ایکسپریس وے کھلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لگائے گئے خیمے مظاہرین کی مدد سے ہٹائے جائیں۔ کنٹینرز ہٹاتے ہی ٹریفک کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی دھرنے کے مقام پر صفائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔راستہ کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور صورتحال معمول پرآناشروع ہوگئی ہے۔