لاہور(این این آئی)مذہبی تنظیم کے مشتعل کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں ڈنڈا بردار کارکن میاں جاوید لطیف اور انہیں اپنے حصار میں لینے والے ساتھیوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور موقع ملنے پر ان پر
پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا جاتا ہے ۔اس دوران مظاہرین میں سے ہی کچھ لوگ آگے بڑھ کر حملہ آور وں کو اس اقدام سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مشتعل کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس میں ناکام رہتے ہیں ۔ میاں جاوید لطیف کے ساتھی انہیں وہاں سے گزرنے والے ایک موٹر سائیکل سوا رکے پیچھے بٹھا کر وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کے گن مینوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔