ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن بھاری پڑ گیا،ن لیگ کے 9ارکان اسمبلی نے استعفے دے دیئے،نام سامنے آگئے،مزید استعفے بھی تیار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ن لیگ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے ، زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد وفاقی وزرا انوشہ رحمان ، سردار یوسف، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کے استعفوں کی بازگشت، ممبران قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم، غلام محمد لالی، حامد حمید، ذوالفقار بھٹی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں وارث کلو،مولانا

رحمت اللہ ، عبدالرزاق ڈھلوں اور رانا منور غوث نے پارٹی کو استعفے بھجوا دئیے ہیں۔ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال بھی شامل، نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے ن لیگ کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد فواقی وزیر انوشہ رحمان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کے استعفوں کی بھی بازگشت سامنے آرہی ہے۔ ن لیگ کے 4ممبرا ن قومی اسمبلی سمیت 5صوبائی ممبر اسمبلی پارٹی کو استعفیٰ بھجوا چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کے استعفے بھجوانے والے ارکان میں شیخ محمد اکرم، غلام محمد لالی، حامد حمید، ذوالفقار بھٹی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں وارث کلو، مولانا رحمت اللہ ، عبدالرزاق ڈھلوں اور رانا منور غوث شامل ہیں۔ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال بھی شامل۔ واضح رہے کہ چوہدری طاہر اقبال وہاڑی سے آزاد امیدوار کے طور پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو بعد میں ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…