جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

چند ناکام سیاستدانوں نے چنگاری پر پٹرول چھڑکا ،حق تو یہ تھا کہ،احسن اقبال بھڑک اٹھے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے بحرانوں سے حکومت نہیں ریاست کمزور ہوتی ہے ، چند ناکام سیاستدانوں نے اس چنگاری پر پٹرول چھڑ کا،سیاسی جماعتوں کا حق تھا کہ وہ زاہد حامد کی پشت پر کھڑے ہوتے،سول اور عسکری اداروں نے قیام امن کیلئے ملکر کام کیا کچھ سیاسی جماعتوں نے دھرنے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، صورتحال

خراب ہونے میں چند ناکام سیاستدانوں کا بھی ہاتھ ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔پیر کو احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین نے زیادہ تر جگہوں سے راستے خالی کردیئے ہیں، پرامید ہیں کہ شام تک راستے کھل جائیں گے۔دھرنے نے ہمارے لیے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، لوگوں کو مشتعل کیا گیا اور گھروں پر حملے کیے گئے، جن کے گھروں پر حملہ کیا گیا، وہ بھی مسلمان ہیں،ہم حالت جنگ میں ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایسے اقدامات سے دشمن خوش ہوتے ہیں۔ صورتحال خراب ہونے میں چندناکام سیاستدانوں کا بھی ہاتھ ہے،چندناکام سیاستدانوں نے اس چنگاری پر پٹرول چھڑکا، اسیے بحران سے حکومت نہیں ریاست کمزور ہوتی۔مجھے توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا کہ آپریشن سے کیوں روکا، انتخابات بل کو چند جماعتوں نے مل کر پاس کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کا حق تھا کہ وہ زاہد حامد کی پشت پر کھڑے ہوتے۔سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، انہوںنے مزید کہا کہ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے حامی صدر کررہے تھے۔ ٹرین اور سڑکوں کو بلاک کردیا گیا تھا،ملک میں پٹرول کی سپلائی بندہوگی تھی،سول اور عسکری اداروں نے قیام امن کیلئے کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…