پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دھرنا ختم ہوگیا ،دانیال عزیز،طلال چوہدری،حنیف عباسی جہاں کہیں بھی ہیں اب باہر نکل آئیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)دھرنا ختم ہو گیا ، دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور حنیف عباسی جہاں بھی ہیں باہر نکل آئیں۔تحریک انصاف  کے رہنما فواد چوہدری کی مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پر تمسخرانہ انداز میں تنقید،میڈیا رپورٹس کے مطابق جونہی تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان سامنے آیا تو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری بھی میدان میں آگیا اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں

دانیال عزیز، طلال چوہدری اور حنیف عباسی پر تمسخزانہ انداز میں تنقید کی  اور کہاں تینوں جہاں کہیں بھی ہیں باہر نکل آئیں ،فواد چوہدری کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور کئی صارفین کی جانب سے اس پر پسندیدگی کااظہار سامنے آرہا ہے ۔دریں اثنا  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ  وزیر داخلہ احسن اقبال نے مضحکہ خیز بیان دیا کہ وہ آپریشن  سے لاعلم تھے، حکومتی غفلت کے باعث پورے ملک میں زندگی کا پہیہ جام ہوگیا، بحران کے حل کے لیے وزیر قانون کا استعفیٰ کافی پہلے آجانا چاہیے تھا۔پیر کو تحریک انصاف کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے اختتام کا خیر مقدم کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا حکومتی غفلت کے باعث پورے ملک میں زندگی کا پہیہ جام ہوگیا، قیمتی جانوں کے ضیاع کے بغیر بھی معاملہ کافی پہلے حل کیا جاسکتا تھا، ذمہ  داروں کے خلاف کاروائی کرکے حکومت قوم کو مشکلات سے بچا سکتی تھی، وزیر داخلہ احسن اقبال نے مضحکہ خیز بیان دیا کہ وہ آپریشن سے لاعلم تھے۔بحران کے حل کے لیے  وزیر قانون کا استعفیٰ کافی پہلے آجانا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…