جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کسی میجر جنرل کو ثالث بننے کا کیا اختیار؟ حکومت اور دھرنا قائدین میں معاہدے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان فوجی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے معاہدے کا نہیں صرف دھرنا ختم اور فیض آباد انٹرچینج خالی کرانے کا حکم دیا تھا، فوج ہمارا فخر ہے ،اس میں ہمارے باپ، بیٹے اور بھائی شامل ہیں لیکن فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں،فوجی افسر ثالث کیسے بن سکتے ہیں، آپریشن ناکامی کی رپورٹ پیش کی جائے ،

آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، آپریشن ردالفساد کدھر گیا، یہاں کسی کو فساد نظر نہیں آیا،بیرونی جارحیت ہوئی تو فوج کے لئے خون بھی حاضر ہے،فوج قانون توڑنے والے جلوس کے سامنے کیسے نیوٹرل رہ سکتی، اعلی عدلیہ کو گالیاں دینے والوں کے معافی مانگنے کی شق معاہدے میں کیوں شامل نہیں؟،ہمیں معاملے کی حساسیت کا علم ہے ،پیر کوسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا مظاہرین سے معاہدہ طے پاگیا اور ہائیکورٹ پر عملدرآمد کردیا جائے گا جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے معاہدے کا نہیں فیض آباد کو دھرنا مظاہرین سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ دھرنا مظاہرین سے ہونے والا معاہدہ پڑھ کر سنائیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 روز میں منظرعام پر لائی جائے گی ۔جسٹس شوکت صدیقی نے مزید استفسار کیا کہ معاہدہ بہ وساطت میجر جنرل فیض حمید کیا ہے اور آئین کے تحت کسی میجر کو ثالث بننے کا کیسے اختیار ہے۔اس موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قومی قیادت کے اتفاق سے معاہدہ کیا گیا

اور وہ ثالث نہیں گواہ کے طور پر شامل ہوئے جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اس بات پر ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، آپ نے انہیں ثالث بنا دیا۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آرمی اپنے آئینی کردار میں رہے، جن فوجیوں کو سیاست کا شوق ہے وہ ریٹائرمنٹ لے کر سیاست میں آئیں۔جسٹس شوکت صدیقی نے سوال کیا کہ قوم کے ساتھ یہ تماشا کب تک چلتا رہے گا، اپنے ملک کے ادارے اپنی ریاست کے خلاف کام کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کدھر گیا

، یہاں کسی کو فساد نظر نہیں آیا، دھرنے والوں نے ججز کو گالیاں دیں، معافی کی شق معاہدے میں کیوں نہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ معاہدے میں جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا گیا، آرمی چیف کی آزادانہ کیا حیثیت ہوتی ہے، قانون شکنی کرنے والوں اور انتظامیہ کے درمیان فوج کیسے ثالث بن سکتی ہے۔فاضل جج نے مزید استفسار کیا کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرکے معافی کیسے دی جائے گی۔

معزز جج نے کہا کہ فیض آباد کے ساتھ جی ایچ کیو ہوتا تو دیکھتا کیسے یہاں دھرنا ہوتا، بتا رہے ہیں کہ جوہری طاقت والے ملک کی سیکیورٹی کا یہ حال ہے۔جسٹس شوکت صدیقی نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہے، آپ نے کوئی کام نہیں کیا، دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کیا ہے اور کیا معاہدے میں آپ نے کوئی اپنی ایک بھی بات منوائی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ معاہدہ خود

اس بات کا ثبوت ہے کہ مظاہرین کے پیچھے ثالثی کرانے والے ہیں، جس پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تو مظاہرین ہی بتا سکتے ہیں میں کیسے بتا سکتا ہوں۔کمرہ عدالت میں موجود نمائندہ آئی ایس آئی نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو رپورٹس آئیں وہ غیر تصدیق شدہ ہیں اس لئے عدالت سوشل میڈیا پر کمنٹ نہ کرے۔ نمائندے نے کہا کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے دو ہی راستے تھے، پرامن طریقہ یا پرتشدد طریقہ، جب عدالت کا حکم ملا تو پھر

پرامن راستے کا انتخاب کیا۔اس موقع پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ آپ انتظامیہ کا حصہ ہیں، آپ ثالث کیسے بن گئے، آپ کو گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، پہلے وارننگ دینی تھی، بات نہ ماننے پر فورس استعمال کرنی تھی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بیرونی جارحیت ہوئی تو فوج کے لئے خون بھی حاضر ہے، 1965 کی جنگ میں ہم نے جھولی پھیلا کر افواج کے لئے چندے جمع کیے اور اب بھی ملک کو کوئی خطرہ ہوا تو افواج کے

شانہ بشانہ ہوں گے۔ معزز جج نے مزید کہا کہ فوج ہمارا فخر ہے اور اس میں ہمارے باپ، بیٹے اور بھائی شامل ہیں لیکن فوج کی ثالثی کا کردار قابل قبول نہیں اور فوج کو اپنا کردار آئینی حدود میں ادا کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا ختم ہونے والا ہے اور کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی ہوگی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ اس کی کیا ضمانت پر جس پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھرنے والوں نے اس حوالے سے لکھ کر دیا ہے۔عدالت نے حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان معاہدے کی کاپی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…