فیض آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد میں ایف سی اور پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹاکر سیکورٹی انتظامات رینجرز کے حالے کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق رینجرز کی فرنٹ پرتعیناتی کا فیصلہ رات انتظامیہ اور رینجرزکے اجلاس میں کیا گیا تھا ٗ رینجرز کو فرنٹ پر تعینات کرنے
کا مقصد جلاؤ گھیراؤ کو روکنا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار فیض آباد کے اطراف پوزیشن پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹادیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے آئی جے پی روڈ، ایکسپریس وے، مری روڈ اور فیصل ایونیو کا کنٹرول سنبھال لیا ۔