پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

بڑے شہر میں تاجروں نے( آج )کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا ،ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی،تعلیمی ادارے بھی بند کرنیکااعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انجمن تاجران لاہور اور تاجر اتحاد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا ،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی   پیر کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرنہ لانے کا اعلان کردیا ہے ۔انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ

کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے حالات کے پیش نظر اور مارکیٹوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے  پیر کے روز لاہور کے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی ۔قومی تاجر نے بھی آج مارکیٹیں بند رکھنے کااعلان کیا ہے ۔ آج پیر کے روز ہال روڈ،آٹو مارکیٹ بادامی باغ، صرافہ مارکیٹ ، رحمت مارکیٹ انار کلی ،میکلورڈ روڈ ،شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل سمیت دیگر مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پیر کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کے مطابق ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز آج کاروبار بند رکھیں گے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی پیر کے روز ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔چیئرمین حاجی اکرم ذکی ، صدر ملک ندیم حسین نے کہا ہے کہحکومتی پالیسیوں سے کاروبار مکمل تباہ ہو چکاہے، ملکی صورتحال سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے  پیر کے روز تمام میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے  پیر اور منگل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں  پیر کے روز معمول کے مطابق کھلیں گی ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں سوموار اور منگل تعطیل نہیں ہوگی۔کچہریاں، سول اور سیشن کورٹس معمول کے مطابق کام کریں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…