ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ختم نبوت قانون میں تبدیلی کس نے کی،راجہ ظفر الحق نے تفصیلات جاری کردیں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اگر دھرنے کا معاملہ استعفیٰ سے حل ہوتا ہے تو استعفیٰ دینے میں کوئی حرج نہیں ٗ خدشہ ہے اگر استعفے دیئے گئے تو مظاہرین کے مطالبات بڑھتے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ 2014ء میں 34رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی

جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے ۔راجہ ظفر الحق نے کہاکہ بعد میں ایک سب کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں پارلیمنٹ کے اراکین شامل تھے اور یہ سلسلہ نومبر 2017ء تک چلتا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بل کی صورت میں وزیر قانون زاہد حامد نے مسودے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا اور یہ بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہوگیا معاملے پر کسی ایک شخص کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔راجہ ظفر الحق نے کہاکہ قومی اسمبلی میں جانے سے پہلے سینٹ کی انصاف اور قانون کی کمیٹی میں بھی گیا تاہم کمیٹی کی جانب سے ختم نبوت کے معاملے پر کوئی بحث یا تنقید نہیں ہوئی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ مذاکرات کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے تاہم مذاکرات کے پہلے دور میں حصہ لیا اور مشائخ وعلماء میرے گھر پر آئے تھے جس کے بعد دھرناوالوں سے مذاکرات کیلئے ایک اور کمیٹی قائم کی گئی مگر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرے علم میں یہ بات نہیں آئی کہ کسی وزیر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت عذات میں ہے تاہم اگر استعفوں سے معاملہ حل ہوتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے مگر خدشہ ہے کہ ایک یا دو استعفے دیئے گئے تو مزید مطالبات بڑھتے جائینگے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…