اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے اہم علاقوں کا کنٹرول فوج کے ہاتھوں میں جانے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ملک کے آئندہ نگران حکومت کے لیے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا نام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق رضا ربانی نگران سیٹ اپ میں وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ترامیم کی مخالفت کے بعد یہ تو عیاں ہوچکا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے الیکشن ملتوی ہونے
کے حق میں فیصلہ کرلیا ہے اور ملک کے مقتدر حلقوں اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی میں یہ پہلے ہی طے پا چکا تھا کہ بلاول کو پارٹی میں فرنٹ لائن پر لا کر زرداری کو بیک گراؤنڈ میں رکھا جائے گا کیونکہ اس مرحلے پر آصف علی زرداری کسی بھی صورت میں سٹیبلشمنٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، اس لیے نگران حکومت کے لیے انہی کی پارٹی کے رضا ربانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ان کے نام پر اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔