ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا سعودی عرب میں آغاز ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا، اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے، مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے معاون ثابت ہو گا۔