اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تحریک لبیک کے فیض آباد میں دھرنے کی صورتحال پر اہم بات چیت کی گئی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اسلام آباد میں فوج نہ تعینات کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے۔ عوام
کے خلاف فوج کا استعمال مناسب نہیں ہے، پاکستان کے لوگ آرمی سے محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہاکہ ملک کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا تاہم فوج کی تعیناتی آخری آپشن ہونا چاہیے، بدامنی اور انتشار سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج متاثر ہو گا، آرمی چیف نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔