ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں حالات کشیدہ،عوام گھروں میں محصور ٹریفک جام،پاکستان کا آزاد کشمیر سے رابطہ منقطع

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرین اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت

کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ملیر، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کیا گیا جب کہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر 9 روز سے جاری ہے۔ سہراب گوٹھ پر دھرنے کے باعث ٹرک، ٹرالرز اور ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹھیلوں کو آگ لگادی ہے۔لاہور میں تحریک لبیک کے علما اور کارکنوں کا شاھدرہ چوک میں دھرنا جاری ہے۔ شاھدرہ چوک کو چاروں اطراف سے بسوں اور ٹرک ٹرالیوں کو کھڑا کر کے بند کردیا گیا ہے۔ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرہ کی طرف جانے والی تمام راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور فیروز پور روڈ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب میرپور میں پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان کا آزاد کشمیر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ملتان، فیصل آباد، ڈسکہ، بورے والا، فیروز والا اور فاروق آباد میں بھی احتجاج اور دھرنا دیا۔ ٹریفک جام ہونے سے میلوں لمبی لائنیں لگ گئی جب کہ بازاروں کو زبردستی بند کروا دیا گیا۔ کنگن پور میں کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کو مظاہرین نے روک لیا۔کامونکے میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے اور

جی ٹی روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ بوریوالا میں ملتان روڈ پر نہر کے پل پر دھرنا جاری اور ٹریفک بند ہے۔ ادھر پشاور میں موٹروے اسلام آباد کی جانب سے بند ہے۔ قصور میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔حیدرآباد، سکھر، بدین، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈوآدم، کوٹری میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے اور شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ تاندلیانوالہ میں لکڑمنڈی سے مذہبی جماعت نے ریلی نکالی۔ مانانوالہ، گوجرانوالہ، ہارون آباد، تلہ گنگ، کندھ کوٹ میں بھی احتجاج جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…