اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فیض آباد پر دھرنے والوں کیخلاف کارروائی عدالتی حکم کے مطابق کی ہے۔ حکومت عدالتی احکامات سے انکار نہیں کرسکتی۔ مظاہرین نے ایسے وقت میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے جب باہر کا دشمن بھی پاکستان کیخلاف سازش کررہا ہے۔ دھرنا مظاہرین کے پاس آنسو گیس شیل فائر کرنیوالی بندوقیں ہیں جس سے انہوں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر کارروائی کے دوران آنسو گیس شیل فائر کئے۔ جبکہ ان کے پاس دیگر ہتھیار اور آلات
بھی موجود ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کئے جاسکتے ہیں۔پی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایک طرف باہر کا دشمن پاکستان کیخلاف لڑ رہا ہے اور دوسری طرف ایک گروپ نے بے بنیاد دعوؤں کی بنیاد ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے ، انہوں نے کہا کہ جس گروپ نے 20 دنوں سے فیض آباد پر دھرنا دیا ہوا ہے اسے سیاست میں آنا چاہئے ،وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے بہت احتیاط کیساتھ آپریشن شروع کیا تھا اور یہ کوشش رہی کہ کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہو ، ہمیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے لاکھوں لوگوں کے حقوق