اسلام آباد(این این آئی) ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سوشل میڈیا سائٹس بند ہیں ،بند ہونے والی سائٹس میں فیس بک، ٹیوٹر، یوٹیوب اور ڈیلی موشن شامل ہیں۔ سیکورٹی صورتحال بہتر
ہونے تک یہ سائٹس بند رہیں گی۔ملک میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے کو موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہیں۔