اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد کی صورتحال ،ضلعی انتظامیہ کا حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ ،اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر ضلعی
انتظامیہ نے حساس تنصیبات کی حفاظت کے لئے فوج بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوج طلبی کی باقاعدہ درخواست کر دی گئی، مظاہرین سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔