اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کے بعد پنجاب کو رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ رینجرز کی چار کمپنیوں کو فی الحال طلب کیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں بڑھتے ہوئے احتجاج کو پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔
صوبہ بھر میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے لائحہ عمل پر تاحال غور جاری ہے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی جاری ہے جس میں ملک بھر میں تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔