اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنے کیخلاف آپریشن روک دیا گیا ہے ۔پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا بھی بند کر دیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی لائیو کوریج پر حکومت نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی ہیں ۔ پیمرا نے
تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے تحت لائیو نشریات نشر نہ کرے کیونکہ اس سے آپریشن میں شریک سکیورٹی فورسز کی پوزیشنز براہ راست نشر ہونے سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں میڈیا ہائوسز کو اسٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد بند کی گئی ہیں۔دریں اثنا وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ٹوئٹر اور فیس بک بھی بند کر دی گئی ہے۔