منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان جام ہو گیا،احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا، شہر شہر ، قریہ قریہ مظاہرے، ٹی وی چینل ،جی ٹی روڈ، موٹر وے بندٹرینیں، فلائٹس معطل، حکومت بند گلی میں پہنچ گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے میںعلی الصبح شروع کئے جانے والے آپریشن کے ردعمل میں ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ حکومت نے ٹی وی چینل نشریات بند کر دی ہیں جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں اور حمایتی جماعتوں نے پورے ملک میں احتجاج شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے میں علی الصبح

شروع کئے جانے والے آپریشن کے ردعمل میں ملک بھر میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں اور ان کی حمایتی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیاہے اور فیض آباد دھرنے سے شروع ہونے والا احتجاج ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ حکومت اس صورتحال میں بے بس نظر آتی ہے ۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرنوالہ، شیخوپورہ، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں نظام زندگی احتجاج کے باعث معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مووٹر وے 2کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا ہے جبکہ ٹی وی نشریات بھی اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر پیمرا نے بند کردی ہیں۔ مظاہرین نے ریل کی پٹڑیوںکو رکاوٹوں سے بند کر دیا ہے جبکہ فلائٹس بھی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت بالکل بے بس نظر آتی ہے۔ لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحریک لبیک کے رہنما اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں کارکنوں پر حکومتی تشدد کا بدلہ لیا جائے گا۔ چند گھنٹے قبل موصول ہونیوالی اطلاعات کے بعد حکومت نے فوج طلب کرنے کیلئے سمری کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ تاحال فوج کے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے میدان عمل میں آنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے بگڑتی ہوئی صورتحال پر بے بسی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نظام زندگی معطل

ہو کر رہ گیا ہے اور راولپنڈی شہر کی تقریباََ ہر گلی اور اہم شاہرائوں پر مظاہرین موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…