اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

صورتحال انتہائی خراب، مظاہرین نے پورا اسلام آباد اور راولپنڈی شہر جام کر دیا، کرفیو لگنے کا امکان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد میں تحریک لبیک کے 20روز سے جاری دھرنے کو ختم کرانے کیلئے آج صبح آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، 4گھنٹے سے جاری آپریشن کی صورتحال ہر گزرتے وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے اور انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنےبری طرح ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکار بھی مظاہرین کے پتھرائو کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کو راولپنڈی شہر میں موجود ان

کے حامیوں کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے جو کہ آپریشن شروع ہوتے ہی فیض آباد پہنچ گئے تھے جبکہ راولپنڈی شہر میں مختلف جگہوں پر تحریک لبیک کے کارکنوں اور حمایتیوں نے سڑکیں بلاک کر دی ہیں اور ٹائر جلا کر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی انتظامیہ نے شہر بھر میں کرفیو لگانے پر غور شروع کر دیا ہے جس پر فیصلہ ہوتے ہی جلد ہی کرفیو کے اعلان کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…