اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پیش کر دی گئی،نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق رپورٹ وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو پیش کی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکار مظاہرین کو دیکھ کر بھاگ گئے تھے،
اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے سخت پریشانی کا اظہار کیا اورقریبی رفقاءسے گفتگو میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی ٹھیک نہیں تھی،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنے سے نمٹنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار سے بھی رابطے کوشش کی۔