ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دھرنے والوں کے اصل مقاصد کیا ہیں؟سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کی رپورٹ پیش، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے پر گزشتہ روز کی گئی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں ٗمظاہرین کو حکم دیا جاتا ہے کہ

وہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کریں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام امن کا دین ہے اور امن کا درس دیتا ہے ٗ مظاہرین قرآنی تعلیمات کے برعکس اقدامات کر رہے ہیں ٗسپریم کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ ضروری نہیں کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے پرتشدد راستہ اپنایا جائے ٗرپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا جبکہ آئی جی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک معصوم بچہ طبی امداد ناملنے پر جاں بحق ہوا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مظاہرین نے احتجاج کے لئے قانونی اجازت نہیں لی اور انہوں نے 21 نومبر کے عدالتی حکم پر ججز کے خلاف گندی زبان استعمال کی، حکومت عدالتی حکم کا اردو میں ترجمہ کرائے اور بڑی تعداد میں مظاہرین تک پہنچائے۔ خیال رہے کہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 21 نومبر کو دھرنے کا نوٹس لیا تھا۔عدالت نے حکومت سے دھرنا مظاہرین کو فیض آباد انٹرچینج سے ہٹانے کے لئے پیشرفت رپورٹ 30 نومبر تک طلب کر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…