اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر طاہر القادری کے دعوے کی تصدیق، شریف خاندان نے جاتی امراء جاگیر کے اثاثے بیچ دیے اور رقم لندن میں وصول کی، شریف خاندان نے کتنے ارب میں اثاثے فروخت کیے اور خریدنے والی کون سی شخصیت ہے؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی 400 ایکڑ کی اراضی فروخت کر دی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی غلام حسین نے کہا کہ یہ خبر ہم ہفتہ پہلے دے چکے ہیں کہ میاں نواز شریف نے پراپرٹی کے ایک بڑے کرتا دھرتا کو رائے ونڈ کے علاقے میں اپنی 400 ایکڑ اراضی فروخت کر دی ہے

اور اس کی رقم انہوں نے 10 ارب سے زیادہ لندن میں وصول بھی کر لی ہے۔ معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں خاندان کی اہم شخصیات ڈیلروں سے جائیداد بیچنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جائیداد بیچنا چاہتے اور مارکیٹ سے سستی دے دیں گے، اس سب کام کے لیے دو سیٹ ہیں، ایک یہاں ہے جس کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ دو سو کنال لے یا تیس کنال لے لو وہ اس جائیداد کو اونے پونے بیچنا چاہ رہے ہیں اور ایک سیٹ کو باری باری بلایا جا رہا ہے کہ اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ آپ ہماری جائیداد جتنی جلدی ہو سکے بیچ دیں اس فروخت کے تمام سودے کیش میں ہوں قسطوں میں کوئی سودا نہیں ہوگا جو کیش لے کر آئے گا اسے پانچ دس کروڑ رعایت دے دیں گے اور دوسرا سیٹ وہ ہے جو وہ لوگ ہیں جو پوری دنیا میں انویسٹمنٹ کو دیکھتے ہیں، ان سے علیحدہ میٹنگ کی جا رہی ہیں، خاص کر یوکرین، سپین اور آئرلینڈ میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر ہم وہاں پیسہ لگائیں تو وہ لوگ نہ تو پیسہ ضبط کرتے ہیں اور نہ ہی ظاہر کرتے ہیں اور میاں نواز شریف اگر وہاں سیٹل ہو جائیں تو ان کے لیے بہتر ہے حالانکہ یہ لوگ خود بھی اپنی جائیدادیں بیچ کر وہاں شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…