اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کا دھرنا آج 19 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنے کی جانب جانے والی پولیس نے ایک گاڑی پکڑلی جس میں کلہاڑیوں لے کر جا رہے تھے ، پولیس نے کلہاڑیاں لے کر جانے والے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، واضح رہے کہ دھرنا مظاہرین اب بھی اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور اس کے جواب میں حکومت بھی ان کے مطالبات نہیں مان رہی ہے،
اسی وجہ سے دھرنا مظاہرین کے اردگرد پولیس موجود ہے جبکہ مظاہرین نے ممکنہ آپریشن کی وجہ سے اپنے پاس ڈنڈے اور پتھر جمع کر رکھے ہیں،تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے اور 11افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا ہے۔