اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے سیاست کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اور اپنے لیڈر کیلئے سب کچھ قربان ہے مگر ہمارا سسٹم ایسا بن گیا ہے کہ جس میں اب گھٹن محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے میری پارٹی سے الفت رہے گی لیکن میں نے سائیڈ پر ہونے کا سوچا ہے۔اس سلسلے میں میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور پارٹی پالیسی کو
فالو کروں گا ، میں پارٹی پالیسی کے مطابق بطور رکن اسمبلی اپنی مدت پوری کروں گا اور پھر اس بارے میں میں اپنی پارٹی کےچیئرمین سے بھی مشاورت کروں گا ۔اصل چیز دل کا اطمینان ہے اور وہ میں اب محسوس نہیں کر رہا جس پر عمران خان سے بات کروں گا۔ سمجھتا ہوں کہ اب وقت آچکا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں۔میرے گھر والے میری ذات کے حوالے سے مجھ سے ناراض ہیں۔میں نے اپنی فیملی کو نو سال سے کوئی وقت نہیں دیا ۔