اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دھرنا رنگ دکھانے لگا، وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک دھرنا ختم کیوں نہیں کرایا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دھرنا کیس کی سماعت کے دوران چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ پیش ہوئے ۔ دھرنا ختم نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت

کا شو کاز نوٹس جاری کردیاہے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اب تک دھرنا کیوں ختم نہیں کرایا گیاجس پر چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں حکومت نے اقدام اٹھانے سے روکا ہوا ہےوزیر داخلہ احسن اقبال نے خود یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو کارروائی سے روک رکھا ہےاس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر یہاں تک کہ وزیراعظم بھی کیسے عدالت کی حکم عدولی کرسکتا ہے، یہ تو عدالت کے حکم کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے، وزیر داخلہ نے عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ کو کس اتھارٹی کے تحت دھرنا دینے والوں کے خلاف کارروائی سے روکا جب کہ تاحال کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ دھرنے والوں کے خلاف کارروائی پر امن طریقے سے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے کیلئے نہیں کی گئی۔ ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال بہت زیادہ خون بہا سکتا ہے۔ضرورت پیش آنے پر بھرپور کارروائی کر سکتے ہیں، ریاست کے مفادات کے تحفظ کیلئے سب کر رہے ہیں، چند ایسی باتیں ہیں جو کمرہ عدالت میں نہیں بتائی جا سکتیں تحریری طور پر بتا سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…