ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

خوشحال بلوچستان ہی اصل میں خوشحال پاکستان ہے، آرمی چیف کا سکیورٹی حوالے سے اہم اعلان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کریگی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکادورہ کیا جس میں انہیں خوشحا ل بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ صوبائی انتظامیہ اوراعلی عسکری حکام شریک تھے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے صوبے میں اقتصادی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری

آئیگی جبکہ خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی منظوری دی۔آرمی چیف نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کریگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے خوشحال بلوچستان پروگرام اور صوبے میں استحکام کیلئے سیکورٹی کے اقدامات کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے کردارکوسراہا۔اس سے قبل سدرن کمانڈہیڈکواٹرز پہنچنے پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…