جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا،مذاکرات کو بڑا دھچکا،کمیٹی کے سربراہ راتوں رات جہاز میں بیٹھ کر کہاں چلے گئے،سب حیران

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک یارسول اللہؐاورحکومت کے مابین مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیرحسین الدین شاہ مذاکرات کوبے نتیجہ چھوڑکرجنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ،پیرحسین الدین کاجنوبی افریقہ میں ایک ماہ کاقیام ہوگا۔باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ اورحکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی کمیٹی کے سر براہ پیرحسین الدین شاہ مذاکرات کوبے نتیجہ چھوڑکرگزشتہ شب گیارہ

بجے کی پروازسے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ،جہاں وہ ایک ماہ تک قیام کریں گے ۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پیرحسین الدین شاہ نے حکومت اورتحریک لبیک کے مابین مذاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعدمذاکراتی کمیٹی کاحصہ بننے سے انکارکردیاتھا۔انہوں نے دونوں فریقین پرواضح کردیاتھاکہ جب تک دونوں فریقین اپنی اپنی ضدپرقائم رہیں گے اورکسی طرح کی لچک کامظاہرہ نہیں کریں گے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔دونوں جانب کی ہٹ دھرمی کے بعداب مزیدبات چیت ہوناممکن نہیں ہے ،پیرحسین الدین شاہ نے اپنے آپ کواس کمیٹی سے الگ کرلیاتھا۔دوسری جانب پیرحسین الدین شاہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق پیرحسین الدین شاہ نے کمیٹی کے ذریعے اپناکام مکمل کرکے حکومت کوبھیجوادیا،جس کے بعداب ان کامزیدکرداراب باقی نہیں اس لئے وہ بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں ۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے وفاقی وزیرقانون زاہدحامدکے استعفے تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کررکھاہے جبکہ دوسری جانب حکومت وزیرقانون سے استعفیٰ لینے کوتیارنہیں ۔اس حوالے سے مظاہرین اورحکومت کے مابین مذاکرات کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ،جس کی سربراہی پیرحسین الدین شاہ کررہے تھے ،جوگزشتہ شب مذاکرات کوبے نتیجہ چھوڑکرجنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…