جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے ایک ہفتے تک اسحاق ڈار کا استعفیٰ چھپا کر رکھا، آخر استعفیٰ میں ایسا کیا لکھا تھا،دلچسپ انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پچھلے ہفتے ہی استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس کو چھپا کررکھا گیا تھا ۔اس بات کا انکشاف سینئر صحافی اور تجزیہ نگار چوھدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔پروگرام کے دوران چوہدری غلام حسین، اسحاق ڈار کے استعفے کا متن بھی منظر عام پر لے آئے۔جس کے مطابق وزیر خزانہ نے لکھا ہے کہ میری صحت اب اجازت نہیں دیتی اس لیے میرا استعفیٰ

یا رخصت قبول کی جائے ۔انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اس وقت دیا جب انہیں معلوم ہو گیا کہ اب ان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں رہا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے استعفے میں لکھا کہ میں سکائپ سے کام تو کر رہا تھا لیکن وزارت چلانے کے لیے کل وقتی بندہ چاہیے جبکہ میری صحت اب اس بات کی اجازت نہیں دیتی لہذہ میرا استعفیٰ قبول کر لیا جائے .یاد رہے کہ گزشتہ روزاسحاق ڈار کو وزیر بے محکمہ بنا دیا گیا ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواشریف سے مشاورت کے بعد ان سے وزارت خزانہ کا چارج واپس لے لیا جبکہ انکی تین ماہ کی چھٹی بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود وزارت خزانہ کے امور دیکھیں گے،مفتاح اسماعیل معاون خصوصی ہونگے۔ بدھ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو خط لکھاتھا کہ کہ وہ بیمار ہیں اور وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوناچاہتے ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نوازشریف  سے مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کیا ہے اور اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے ، وزارت خزانہ کے معاملات وزیراعظم نے خود سنبھال لئے ہیں ۔اسحاق ڈار کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ

وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں کسی اورکودیدی جائیں ،وزیرخزانہ نے لکھاکہ انہوں نے 27اکتوبرکوتاجکستان میں ایک اجلاس میں شرکت کی اورپھروہاں سے عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ،عمرے کی ادائیگی کے دوران ہی انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ مقامی ڈاکٹرکے پاس گئے مقامی ڈاکٹرنے انہیں امراض قلب کے ڈاکٹرکودیکھانے کوکہااورپھر29اکتوبرکولندن گیا،3نومبرکوانجیوگرافی ہوئی ،6نومبرکوپھر

ٹیسٹ ہواڈاکٹرنے مزیدکئی ٹیسٹ کرانے کاکہا۔اگلاٹیسٹ27نومبرکوہوگا،ڈاکٹرنے سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس لئے واپس پاکستان نہیں آسکتا۔وزیرخزانہ نے لکھاہے کہ 2013ء میں ملکی معیشت کی کیاحالت تھی؟4سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی جس کااعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا،میں 27اکتوبرتک اپنی وزارت کے معاملات وٹس ایپ اورای میل سے چلاتارہا،2013ء میں ملک میں 19کھرب روپے ٹیکس وصول ہوتے رہے

جو2017ء میں بڑھ کر35کھرب روپے تک پہنچ گئے ،اس دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں 18فیصدتک اضافہ ہوااوربجٹ خسارہ میں بھی تیزی سے کمی ہوئی ،اسحاق ڈارنے وزیراعظم کولکھے گئے خط میں مزیدلکھاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیدلکھاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی تیزی سے اضافہ ہوا2013ء میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرساڑھے 7ہزارارب ڈالرتھے جوبڑھ کر2017ء میں 21ارب ڈالرزہوگئے ہیں

ملک کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 10سال کی بلندترین سطح پرآئی ،2017ء میں شرح نمو6.3فیصدہوگئی،جاری ترقیاتی منصوبوں سے ملکی معیشت میں مزیدبہتری آئے گی ۔انہوں نے لکھاکہ جولائی 2017ء کے بعدجوصورتحال بنی اس کاملکی معاشی صورتحال پراثرپڑا،وزیرخزانہ نے خط میں وزیراعظم سے اپیل کہ ان کی بغیرتنخواہ چھٹی منظورکی جائے اوروزارت چلانے کے باقاعدہ متبادل انتظامات کئے جائیں یعنی کسی اورکووزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…