پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

اچانک زرداری اتنے ضروری کیوں ہوگئے؟ ن لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر کیا کرنا چاہتی ہے؟اسحاق ڈار نے کیا پیشکش کی؟ جاوید چودھری کے انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

آج ایک اور آرمی آفیسر ملک کے دفاع پر قربان ہو گیا‘ شہید میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا شکار ہو گیا‘ ان کی شہادت کے ساتھ ہی اس سال فوج اور پولیس کے شہداء کی تعداد ایک سو بانوے ہو گئی‘ پولیس کے شہداء میں ایس پی سٹی کوئٹہ محمد الیاس اور ڈی آئی جی حامد شکیل بھی شامل ہیں‘ یہ دونوں بہادر آفیسر 9 نومبر اور 15 نومبر کو شہید کر دیئے گئے‘

ایس پی محمد الیاس کو ان کی اہلیہ‘ ان کے صاحبزادے اور پوتے کے ساتھ قتل کیا گیا‘ دہشت گردوں نے فاٹا اور بلوچستان میں اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے‘ بلوچستان میں پولیس‘ فوج‘ ایف سی اور خاصہ دار فورس کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن ہماری سیاسی کور ان واقعات پر توجہ دینے کی بجائے‘ دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہونے کے بجائے کیا کر رہی ہے۔ ان لوگوں کیلئے میجر اسحاق ہو‘ ایس پی الیاس ہو‘ ڈی آئی جی حامد شکیل ہو یا پھر پولیس فوج اور ایف سی کے شہید ہونے والے جوان ہوں یہ ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتے‘ میاں نواز شریف ملک کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے آصف علی زرداری کی طرف ہاتھ بڑھانے کیلئے تیار نہیں‘ یہ سینٹ سے صرف الیکشن ریفارمز بل منظور کرانے اور احتساب سے بچنے کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑیں گے‘ اس اپروچ کے ساتھ ملک کب تک چلے گا‘ ہم آج کے پروگرام میں یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ آج میاں نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی آصف علی زرداری کی طرف ہاتھ بڑھا دیا‘ وزیراعظم نے خورشید شاہ کے ذریعے زرداری صاحب اور بلاول صاحب سے ملاقات کی درخواست کی‘ اچانک زرداری اتنے ضروری کیوں ہو گئے ہیں اور اسحاق ڈار نے بالآخر وزارت چھوڑنے کی پیش کش کر دی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…