جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موروثی سیاست کے خاتمے کے دعوے ٹھس ،پرویز خٹک کا اپنے بیٹے اور داماد کو بھی انتخابات لڑانے کا فیصلہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پورے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔نئے نئے اتحاد بن رہے ہیں ،جوڑ توڑ بھی جاری ہے ۔نجی ٹی وی مشرق نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عام انتخابات مین اپنے بیٹے اورداماد کوبھی الیکشن لڑانے کافیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے  مطابق خیبر پختونخوااسمبلی کے حلقوں سے مالی
لحاظ سے مستحکم اور شخصی ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا اور چارسدہ سے موجودہ 2ایم پی ایز کوآئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتارنے کی یقین دہانی بھی کرائی جاچکی ہے جبکہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اس بار چارسدہ سے اپنے داماد سابق سینیٹر عدنان خان کو بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ سے میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں تاہم وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اسحاق خٹک نوشہرہ سے اس بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف موروثی سیاست کے انتہائی سخت خلاف رہی ہے لیکن اس فیصلے کے بعد ان کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…