پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دھرنے پر طاقت استعمال ہوئی تو میلاد جلوسوں کا رخ اسلام آبادکی طرف موڑ دینگے،بڑی مذہبی جماعت کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی(مانیٹڑنگ ڈیسک)اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسولؐ کا دھرنا جاری ہے ،حکومت اور مذہبی قائدین کے درمیان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے ،ادھرچئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دھرنے پر طاقت استعمال ہوئی تو میلاد جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھرنے کا مسئلہ سلجھانا ہے تو زاہد حامد استعفیٰ دے۔

حکومت نے پرامن دھرنے میں شرپسند داخل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دھرنے میں بیٹھے شمع رسالت کے پروانے سرخرو ہوں گے۔ الیکشن سے پہلے نظام مصطفے کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ نواز شریف کا نظریہ صرف اور صرف کرپشن ہے۔ نااہل وزیراعظم کی عدلیہ مخالف بیان بازی ملک سے غداری ہے۔واضح رہے تحریک لبیکؐ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں نمائش چورنگی کراچی پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ دھرنے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقاصد کےلئے126دن کےدھرنے سے تو کسی کو تکلیف نہیں ہوئی آج تحفظ ختم نبوت کے لئے جو دھرنا دیا گیا اس پر شور مچایا جارہا ہے،کیا اس وقت لوگوں کو تکلیف نہیں ہوئی تھی؟ حکومت اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھے ، جو بات ایک ہفتے میں حل ہوگی وہ کل حل کرے جو کل حل کرنی   ہے وہ آج اور ابھی کرے۔15روز سے تحفظ ختم نبوت کی خاطر موسم کی سختیاں برداشت کرنے والوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت یاد رکھے پورے پاکستان کے علماء کرام علامہ خادم حسین رضوی کی پشت پر ہیں، ہر طرح کی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے، پاکستان کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھے،یہ آفت کوئی آسمانی نہیں بلکہ حکومت کے اپنے ہاتھوں کے کرتوت ہیں،۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر علما بھی تھے جنہوں نے مفتی منیب کی حمایت کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…