اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سے متعلق حتمی فیصلے کے قریب پہنچ گئی، کسی بھی وقت بڑا بریک تھرو سامنے آنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوتؐ حلف نامے میں تبدیلی
کے ذمہ داران کو سامنے لانے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا آج 17ویں روز مین داخل ہو چکا ہے جبکہ دھرنے کے باعث جڑواں شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوتؐ حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ہیں لہٰذا وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور اگر زاہد حامد اس کی ذمہ داری نہیں قبول کرتے تو اصل ذمہ دار کا نام سامنے لایا جائے۔ موجودہ صورتحال اور ذرائع سے آمدہ اطلاعات کے مطابق حکومت دھرنا ختم کرانے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکی ہے جبکہ حکومت وفاقی وزیر قانون کے استعفےٰ سے متعلق حتمی فیصلے کے بھی قریب پہنچ چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑا بریک تھرو سامنے آنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومت نے مصالحتی کوششوں کو حتمی شکل دینی شروع کر دی ہے اور جلد ہی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کا اعلان کے ساتھ دھرنا ختم ہونے کا بھی اعلان سامنے آسکتا ہے۔