جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی مقاصد کیلئے 126دن کے دھرنے سے تو کسی کو تکلیف نہیں ہوئی،مفتی منیب کھل کر بول پڑے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک لبیکؐ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں نمائش چورنگی کراچی پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ دھرنے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقاصد کےلئے126دن کےدھرنے سے تو کسی کو تکلیف نہیں ہوئی

آج تحفظ ختم نبوت کے لئے جو دھرنا دیا گیا اس پر شور مچایا جارہا ہے،کیا اس وقت لوگوں کو تکلیف نہیں ہوئی تھی؟ حکومت اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھے ، جو بات ایک ہفتے میں حل ہوگی وہ کل حل کرے جو کل حل کرنی ہے وہ آج اور ابھی کرے۔15روز سے تحفظ ختم نبوت کی خاطر موسم کی سختیاں برداشت کرنے والوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت یاد رکھے پورے پاکستان کے علماء کرام علامہ خادم حسین رضوی کی پشت پر ہیں، ہر طرح کی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے، پاکستان کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھے،یہ آفت کوئی آسمانی نہیں بلکہ حکومت کے اپنے ہاتھوں کے کرتوت ہیں،۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر علما بھی تھے جنہوں نے مفتی منیب کی حمایت کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…