جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کون سی شریعت لوگوں کا راستہ بند کرنے اور دھرنے میں استعمال ہونے والی زبان کی اجازت دیتی ہے؟ہائیکورٹ کے بعدسپریم کورٹ نے بھی بڑا حکم جاری کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کا نوٹس لے لیا ۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ایک کیس کی سماعت کر رہا تھا کہ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وہ دھرنے کی وجہ سے صبح 8 بجے کے بجائے 6 بجے گھر سے عدالت کیلئے نکلتے ہیں

جبکہ وکیل ابراہیم ستی نے کہا کہ دھرنے کے باعث کیس تیار نہیں کرسکا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیض آباد انٹرچینج دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کون سی شریعت لوگوں کا راستہ بند کرنے اور دھرنے میں استعمال ہونے والی زبان کی اجازت دیتی ہے۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا سولہویں روز بھی جاری رہا ٗجڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سے مذاکرات ٗعدالتی ہدایات اور عوام کی مشکلات فیض آباد دھرنا ختم نہ کراسکیں ٗگزشتہ روز مذاکرات کے دو راؤنڈ زکار گر ثابت نہ ہوئے اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔علما مشائخ کی وزرا سے ملاقات کا نتیجہ ایک اور نئی کمیٹی کی صورت میں نکلا جس نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لانے اور ذمہ دار افراد کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دھرنا مظاہرین کو ہٹانے میں ناکامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اورسیکریٹری داخلہ ،چیف کمشنراور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا ایسے عناصر موجود ہیں جو تشدد اور کشیدگی چاہتے ہیں ٗآگ اور خون کی سازش کو بھی ناکام بنانا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آپ بے بس ہیں تو ایک ہی بار قوم کو خطاب کرکے بتا دیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا جارہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…