لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپنےبھارتی پنجاب کے ہم منصب کو سموگ کے خطرات سے آگاہی دینے کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ ایک نہایت بہترین اقدام ہے کیونکہ دونوں ممالک کے لوگ اس پیچیدہ مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں اور اسکی وجہ سے بہت سے لوگ ایکسیڈنٹس کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بہت سے زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے
بھارتی ہم منصب کو یہ بات باور کروائی ہے کہ دونوں جانب سے اس مسئلہ کی روک تھام انتہائی ناگزیز ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی باہمی حکمت عملی کی راہ اختیار کرنا ہی ہے۔لوگو ں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو کافی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ایک حکمران کا کام سب سے پہلے اپنی عوام کی زندگی اور صحت کی حفاظت ہوتا ہے اور خادم پنجاب کا سموگ جیسے مسئلے پر مشترکہ اقدامات کا سوچنا لائق تحسین ہے اور اس پیشکش پراب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا مثبت جواب آنا ایک انتہائی خوش کن امر ہو سکتا ہے یہ دونوں جانب کے پنجاب کیلئے ایک تحفہ سے کم نہ ہوگا کہ دونوں حکومتیں اس مسئلہ کو مل کر حل کر یں۔
The intensity of smog issue that has wide implications for human health calls for concerted efforts to take on this challenge. @CMShehbaz has written a letter to the Chief Minister of Indian Punjab @capt_amarinder for a cooperative & coordinated approach. @ArvindKejriwal pic.twitter.com/FgStC4WjXc
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) November 21, 2017