منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپریشن کی صورت میں کیا کیا جائیگا،دھرنے والوں نے پلان بنا لیا،حکومت کیلئے پریشان کن صورتحال

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک یارسول اللہؐنے احتجاجی دھرنے پرممکنہ آپریشن کی صورت میں ملک بھرمیں حکومت کوٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی ،آپریشن اورگرفتاریوں کی صورت میں ہربڑے شہرمیں احتجاج ریکارڈکرایاجائیگا،تحریک لبیک کے رہنماؤں نے دیگرمذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے تیزکردیئے ۔باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐنے مذاکرات کے پانچویں دورکی ناکامی کے بعدممکنہ

آپریشن کی صورت میں حکومت کے خلاف ہربڑے شہرمیں احتجاج ریکارڈکرانے اورحکومت کومزیدٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی ہے ۔اس حوالے سے تحریک لبیک کے رہنماؤں نے ملک بھرمیں دیگرمذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کافیصلہ بھی کیاہے ،جس کیلئے تحریک لبیک کے رہنماؤں نے رابطے بڑھالئے ہیں آپریشن کی صورت میں اپنی حمایت یافتہ جماعتوں کے تعاون سے ہربڑے شہرمیں مظاہرے جلوس اوردھرنے دیئے جائیں گے ۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ جماعت اہلسنت اورنظام مصطفیٰ متحدہ محاذسمیت بیشترمذہبی جماعتوں نے تحریک لبیک کی قیادت کومکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔دوسری جانب دھرنے کے شرکاء وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی آپریشن سے نمٹنے کیلئے بھی تیاربیٹھے ہیں اوراپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کررکھاہے ،یادرہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ گزشتہ 14روزسے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سنگم فیض آبادپردھرنادیکربیٹھے ہیں ان کامطالبہ ہے کہ ختم نبوتؐکے قانون میں ترمیم کے مبینہ ذمہ داروفاقی وزیرقانون زاہدحامدمستعفی ہوں اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب جڑواں شہروں کے باسیوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اوراسلام آبادانتظامیہ کو23نومبرتک دھرناختم کرانے کی ڈیدلائن دے رکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…