اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد آج کسی بھی وقت مستعفی ہونے کا اعلان کرنے سکتے ہیں، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے بڑا بریک تھرو ہو گیا ہے اور حکومت نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد آج کسی بھی وقت مستعفی
ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کی پیش کش کی تھی اور اس حوالے سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو بھی آگاہ کیا تھا تاہم دھرنا ختم کرانے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے وفاقی وزیر قانون کے مستعفی ہونے کی پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔