بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ختم نبوتؐ معاملہ،ظفر الحق کمیٹی میں نوازشریف کا نام بھی شامل،بڑا دعویٰ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سابق نائب وزیراعظم و مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر قصور وار نواز شریف اور ان کی ٹیم ہے، راجہ ظفر الحق کی کمیٹی نے جن افراد کے نام دیئے ان میں نواز شریف کا بھی نام ہے، اسحاق ڈار اب ملک واپس نہیں آئیں گے،نواز شریف بھی آہستہ آہستہ ملک سے باہر جانے کی تیاری کر رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے،

شہبازشریف کی 56کمپنیاں ہیں، وہ حدیبیہ پیپرملز کیس میں نمبر1مجرم ہیں،نواز اور شہباز ایک ہی چیز ہیں، ان کے درمیان سے ہوا بھی نہیں گزرسکتی،نواز شریف کی آرمی سے یہ چوتھی لڑائی ہے انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا،ہمارے لوگ اب (ن)لیگ سے واپس (ق)لیگ میں آئیں گے، شہباز شریف نے ہمارے خلاف مقدمات بنانے کی پوری کوشش کی، تحریک انصاف میں لوگ جانے سے ہچکچاتے ہیں،ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، ہمارے دور کو لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں، پتہ چل جائے گا کہ کتنے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،جمالی کو وزیراعظم بنانے کی مولانا فضل الرحمان نے مخالفت کی،جمالی صاحب نے امریکی صدر بش کو کہا کہ مشرف کی بجائے مجھ سے بات کریں، یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں، جمالی صاحب نے کمٹمنٹ کی تھی کہ وہ امریکہ کا دورہ نہیں کریں گے، پتہ نہیں عمر کے آخری حصے میں جمالی صاحب کو کیا ہو گیا وہ اتنا ڈرتے ہیں کہ اکیلے پریس کانفرنس نہیں کر سکتے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہمارے خلاف مقدمات بنانے کی پوری کوشش کی، نیب میں موجود کیسز پرانے ہیں، ہمارا کیس1999میں مشرف نے شروع کیا تھا،

اس دور میں جب نیب نے تحقیق کی تو کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اب (ن)لیگ سے واپس (ق)لیگ میں آئیں گے، مسلم لیگ (ن) کے اہل اراکین کی قیادت نااہل شخص کررہا ہے،تحریک انصاف میں لوگ جانے سے ہچکچاتے ہیں، پتہ چل جائے گا کہ کتنے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، میٹرو بس ایک فلاپ منصوبہ ہے، آدھی بس خالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول، سستی روٹی اور پیلی ٹیکسی میں بڑے گھپلے ہیں، میر ظفر اللہ جمالی کو

خدا کا خوف کرنا چاہیے، جنگلا بس میں سب سے بڑا گھپلا کیا گیا،میر ظفر اللہ جمالی کو وزیراعظم بنانے کی مولانا فضل الرحمان نے مخالفت کی، جمالی نے امریکی صدر بش کو کہا کہ مشرف کی بجائے مجھ سے بات کریں، یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں، میر ظفر اللہ جمالی اتنا ڈرتے ہیں کہ اکیلے پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان نے مجھے کہا کہ آپ یا خود وزیراعظم بنیں یا مجھے بنا دیں، جمالی صاحب نے

کمٹمنٹ کی تھی کہ وہ امریکہ کا دورہ نہیں کریں گے، پتہ نہیں عمر کے آخری حصے میں جمالی صاحب کو کیا ہو گیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف ہر چیز اپنی مرضی کی چاہتے ہیں،نواز شریف کی آرمی سے یہ چوتھی لڑائی ہے، انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا،نواز شریف کو ملک ،خاندان اور قوم کی خاطر سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا چاہیے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسحاق ڈار اب ملک واپس نہیں آئیں گے،

نواز شریف بھی آہستہ آہستہ ملک سے باہر جانے کی تیاری کر رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے، انہوں نے پنجاب تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر بیٹھیں اور آرام کریں، شہبازشریف کی 56کمپنیاں ہیں، شہباز شریف حدیبیہ پیپرملز کیس میں نمبر1مجرم ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے مشرف سے کہا تھا کہ شہباز شریف سب سے بڑا ظالم ہے، یہ اداروں کا احترام نہیں کرتے،(ن)لیگ کا اعزازہے

کہ انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا، یہ دونوں بھائی ایک ہی چیز ہیں، ان کے درمیان سے ہوا بھی نہیں گزرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کو اعتراض ہے، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، ہمارے دور کو لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر قصور وار نواز شریف اور ان کی ٹیم ہے، یہ لوگ ان افراد کو کیوں سامنے نہیں لاتے جو قصور وار ہیں، راجہ ظفر الحق کی کمیٹی نے جن افراد کے نام دیئے ہیں ان کو فارغ کریں، ان ناموں میں نواز شریف کا بھی نام ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…