اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اداروں پر دباؤ بڑھانے کے لیے لانگ مارچ کرنے پر غور کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار کے مطابق میاں محمد نواز شریف اداروں پر
دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کئی سینئر رہنما نواز شریف کے لانگ مارچ کے خلاف ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد سے اب تک روز نئے طریقوں سے عدلیہ اور ریاست کے دیگر اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کبھی وہ جی ٹی روڈ مارچ کرتے ہیں تو کبھی عوامی جلسوں میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے عوامی رائے کو اداروں کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب سابق وزیر اعظم نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لیے اسلام آباد کی طرفمارچ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما جو میاں محمد نواز شریف کے اس لانگ مارچ کے خلاف ہیں ان کا کہناہے کہ ایسا کرنے سے اداروں پر دباؤ بڑھنے کی بجائے جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے اور ہماری سیاسی ساکھ بھی خراب ہو سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق اس کے علاوہ میاں محمد نواز شریف ن لیگ کے جلسوں میں محمود اچکزئی کو بلا کر یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ ان کے بغیر بلوچستا ن میں امن نہیں لایا جا سکتا۔