’’موت سے ڈرتا ہوں نہ ہی جیل سے‘‘ نوازشریف میدان میں آگئے،سیاسی مخالفین پر چڑھائی نااہل کرنیوالے ججز سے متعلق بھی بہت کچھ بول گئے

19  ‬‮نومبر‬‮  2017

ایبٹ آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ راہزنوں سے سوال ہی نہیں کیا گیا تب ہی ملک میں بار بار جمہوریت پٹری سے اترتی رہی ٗکیا کبھی پرویز مشرف کو کٹہرے میں لایا گیا؟ کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا ٗ منتخب نمائندوں کے ساتھ کیا ہوتا رہا اور آئین لوٹنے والوں کے ساتھ کیا ہوا، ان سوالات کے جواب جج ہی دے سکتے ہیں ٗ مائنس نوازشریف کہنے والے سن لیں

نوازشریف ایک نظرئیے کا نام ہے ٗ یہی نظریہ میں پاکستان میں انقلابی تبدیلی لیکر آئیگا ٗانمول ہیروں سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی حقیقت ایک دن سب کے سامنے آجائے گی ٗموت سے ڈرتا ہوں نہ ہی جیل سے ٗ پاکستانیوں کی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے آخری سانس تک خدمت کرتے رہیں گے ٗاربوں درخت لگانے والے اربوں کھاگئے ٗ عوام حسا ب لینگے ۔اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے 2013یاد آرہا ہے ٗ یہی جذبہ تھا ٗکس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں ٗ آپ کی محبت کیلئے بڑا احسان مند ہوں ٗ آپ کی محبت ثابت کرتی ہے کہ نوازشریف اور ایبٹ آباد کے عوام کا گہرا رشتہ اور تعلق ہے ٗانشاء اللہ اس تعلق کو کوئی چھین نہیں سکتا ٗ کوئی عدالتی فیصلہ اس تعلق کو نہیں توڑ سکتا ٗ نواز شریف تب بھی بھائی اور دوست تھا آج بھی دوست ہے ٗ ایبٹ آباد کے عوام نوازشریف کے جگری دوست ہیں ٗ بھائی ہیں ۔نواز شریف نے کہاکہ میں 2013ء میں کچھ وعدے کئے تھے ٗ یہی جذبہ تھا ٗ یہی لوگ تھے ٗ 2013میں ملک کے اندر کیا تھا ٗ کچھ نہیں تھا ٗ 2013میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗ سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں ٗ ڈیزل اور پٹرول کتنا مہنگا تھا ٗ ملک میں دہشتگردی کی انتہاتھی ٗ دہشتگردی ہر جگہ پر عام تھی ٗلوگ روزانہ شہید ہوتے تھے

ٗاللہ کے کرم وفضل سے لوڈشیڈنگ سب کو خدا حافظ کہہ رہی ہے ٗ ملک میں دہشتگردی ختم ہورہی ہے ٗ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے انہوںنے کہا کہ میں نے وعدہ نہیں کیا تھاکہ موٹر وے بنائونگا لیکن میں نے آپ کی محبت میں ہزارہ موٹر بنانے کا اعلان کیا ٗ چند ہفتو ں تک حویلیاں تک موٹر وے مکمل ہو نے والی ہے ٗنوازشریف وزیر اعظم نہیں ہے لیکن موٹر و ے انشاء اللہ مکمل ہو جائیگی ٗحویلیاں سے ایبٹ آباد موٹر وے آرہی ہے ٗ ٹنل بن رہے ہیں

ٗ سرنگیں بن رہی ہیں اورانشاء اللہ چھ لائن موٹر وے مانسہرہ جائیگی ٗ پشاور سے کراچی تک چھ لائن انشاء اللہ مکمل ہو رہی ہے ٗ ہم نے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے بے پناہ کام کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے بتائیں کیا ہمارے ساتھ انصاف ہوا ہے ؟محمود خان اچکزئی نظریاتی ساتھی ہیں اور سچا کھڑا پاکستانی ہے ٗ نواز شریف ایک نظریئے کا نام ہے ٗ جو لوگ کہتے ہیں مائنس نواز شریف کہتے ہیں ان کو پتہ نہیں ہے کہ آج نوازشریف ایک نظریئے کا نام ہے

ٗ ایبٹ آباد کے سب لوگ ایک نظرئیے کا نام ہے اور انشا ء اللہ یہ نظریہ پاکستان میں انقلابی تبدیلی لیکر آئیگا ایبٹ آباد کے عوام میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلیں گے انہوںنے کہاکہ ہم ایک طرف ترقی اور خوشحال کے کاموں لگے ہوئے تھے دوسری طرف دھرنے ٗ جلوس تھے ٗ گالیاں تھیں ٗ الزامات تھے ٗ سڑکوں پر تماشے تھے جس میں کے پی کے کی حکومت والوں کا سربراہ تھا اور ان کے ساتھ طاہر القادربھی تھا ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف ہارنے والا نہیں ہے ٗ

انشاء اللہ آپ کو نہیں چھوڑونگا ٗ آپ کا وعدہ ہے آپ نواز شریف کو نہیں چھوڑینگے ۔انہوںنے کہاکہ آپ کے سامنے پاناما کا سب سے بڑا تماشا لگا ٗ جس درخواست کو پہلے فضول سمجھ کر فارغ کیا گیا بعد میں اس کو مقدس سمجھ کر مقرر کر لیا گیا ٗ مجھے اور میرے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا اور اس کیلئے بڑے انمول ہیرے تلاش کئے گئے ان پر مبنی ایک جے آئی ٹی بنائی گئی جس کے سامنے میں بھی پیش ہوا ٗ جس کے سامنے مریم نواز

شریف بھی پیش ہوئیں ٗ حسن حسین نواز پیش ہوئے ٗ جے آئی ٹی کی پوری کہانی کسی دن قوم کے سامنے آ جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے سیر سپاٹے کے باوجود نوازشریف کیخلاف ایک پائی کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا ٗ ایک ڈھیلے کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا جب ساری کوششیں ناکام ہوگئیں تو کہا گیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لہذا نواز شریف تم نا اہل قرار دیئے جاتے ہو انہوںنے کہاکہ میں نے فیصلے پر عمل کر نے

میں کوئی دیر نہیں کی ٗ وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ کر گھر آگیا ٗ کیا آپ نے یہ فیصلہ تسلیم کیا ہے ؟ جس پر جلسے میں شریریک لوگوں نے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی فیصلہ سن لیں ٗ منتخب ووزیر اعظم کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیاٗیہ کرپشن پر نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر کیا ۔نوازشریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا ۔میری طاقت عوام ہیں ٗ بیس کروڑ عوام میری عدالت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تو فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ قافلے کیوں لٹتے رہے ؟ رہزنوں سے گلا نہیں رہبری کا سوال ہے ؟ہمیں معلوم ہے ٗ اس قوم کو معلوم ہے کہ آپ نے کبھی رہزنوں سے کوئی گلا کیانہیں ٗ 70سالوں کے دور ان گلا تو کیا کسی راہزن سے سوال نہیں کیا ٗ کسی رہزن کو کٹہرے میں نہیں لائے ٗ کیا مشرف کو کٹہرے میں لیکر آئے ٗ مشرف سے گلا کیا ؟ آپ نے سوال بھی نہیں پوچھا ٗ ڈکٹیٹر کے ہاتھ پر بیعت کی گئی

ٗ وفاداری کے حلف لئے گئے ٗ آئین اور پاکستان کا حلف ایک طرف پھینک کر پی سی او کے تحت حلف لئے گئے ٗ قافلے اسی لئے لٹتے رہے ٗآئین اسی لئے بے توقیر ہوتا رہا ٗ جمہوریت بار بار پٹڑی سے ا ترتی رہی ٗ یہاں آپ کے ووٹ لینے منتخب نمائندوں سے کیا سلوک کیا جاتا رہا ٗ آئین کو توڑکر طاقت کے زور پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا رہا ؟ اس سوال کا جواب رہبری کر نے ورالے نہیں ٗرہبری کر نے والے کا سوال کا جواب یہی دے سکتے ہیں

ٗیہی جج دے سکتے ہیں جو منصب بنے ہوئے اب خلق خدا گنگی نہیں ہے ٗکوئی اندھا اور بہرہ نہیں ہے ٗ سب دیکھ رہے ہیں اور ایک ایک چیز کا حساب لیں گے ٗ ایبٹ آباد کے لوگ ایک ا یک چیز کا حساب لینگے ۔انہوںنے کہاکہ ایبٹ آباد کے عوام کے پاس نظر ثانی کی درخواست لیکر آیا ہوں ٗا صل اپیل آپ کی عدالت میں دائر کر نے آیا ہوں ٗ نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آپ نے دینا ہے ٗ پوری پاکستان کے عوام نے دینا ہے جس کی گونج دور دور تک سنائی دے جس پر

جلسے کے شرکاء نے ’’وزیر اعظم نوازشریف ٗ ‘ کے نعرے لگائے ۔نوازشریف نے کہا کہ نوازرشریف نے ایک ایک پائی کو قوم کی امانت سمجھا ہے ٗکبھی خیانت نہیں کی ٗ اس لئے تو عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ٗ کسی ملک میں آپ نے ایسا فیصلہ سنا ہے ٗ یہ سب کچھ یہاں ہوتا ہے ٗ یہ سب کچھ بدلنا ہوگا ٗ نا انصافی بدلنا ہوگی ٗ جھوٹے پیمانے بدلنے ہونگے ٗ آپ نوازشریف کا ساتھ دوگے تو انشا ء اللہ ہم سب کچھ بدل دینگے ۔انہوںنے کہاکہ

ابھی خوشحالی کا دور دورہ ہورہا ہے آپ نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ٗیہ پاکستان کے عوام کو منظورنہیں ہے ٗ پاکستان بلندی کی ترقیاں کو چھوڑ رہا ہے ٗآپ نے پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا ہے ٗ یہ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ ریفرنڈم ہے اسلام آباد سے لاہور گیا تو چار دن راستے میں لگے وہ بھی ایک عوامی ریفرنڈم ہے ٗ نوازشریف نہ جیل سے ڈرتا ہے نہ موت سے ڈرتا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں اور ان کے بچوں کی

خدمت میں ساری زندگی گزار سکتا ہوں ٗ آپ نے ہمیشہ محبت دی ہے زندگی کے آخری سانس تک آپ سے محبت کر تا رہونگا ٗ خدمت کرتا رہونگا ٗ آپ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے ٗ ہم اکٹھا مارچ کریںگے ٗ راستے میں نہیں چھوڑنا ٗ ہم انشاء اللہ پاکستان کی تقدیر کوبدلیں گے ٗ یہاں جو حکمران بنے بیٹھے ہیں انہوںنے کیا تقدیر کو بدلنا ہے ؟ شعبدہ باز 2013میں کہتے تھے نوے دنوں میں کرپشن کا خاتمہ کر دینگے یہاں پراور بڑھا دیا ٗ پھر کہتے تھے کہ

کے پی کے میں بجلی پیدا کریں اور سستی بجلی پیداکر کے دیں ایک واٹ بجلی پیدا نہیں کی ٗ بجلی کا بحران نوازشریف نے ختم کیا ہے ٗ کہتے تھے اربوں درخت لگائیں گے ٗ اربوں درخت لگے نہیں ٗاربوں رو پے کھا گئے ٗ کے پی کے عوام تم سے پیسے نکلوائیں گے ٗ تم کو منصوبوں کا حساب دینا ہوگا ٗ تم کو شرم آنی چاہیے ۔ نوازشریف نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ فکر نہ کریں نوازشریف جہاں بھی ہے ٗانشاء اللہ آپ

کیساتھ ہے 2018ء کے الیکشن میں پھر آئونگا آپ کے ساتھ نئے وعدے کرونگا اور آپ جانتے ہیں الحمد اللہ جو وعدہ کر تاہے اسے پورا کرتا ہے ٗ ووٹ کے تقدس کو بحال کر انا ہے ورنہ بچے ڈگریاں ہاتھ میں لئے پھرتے رہ جائیں گے ٗ یہاں پھر بے روز گار ی ہوگی ٗ غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا ٗووٹ کے تقدس کو بحال کر انا ہے ٗ ووٹ کے تقدس کو بحال کر انے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے ہاں میں جواب دیا ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…