راولپنڈی (آن لائن)پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا شیڈول سے ہٹ کر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جارحیت کابھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز
نے ہفتہ کی شب ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔ یہ رابطہ شیڈول سے ہٹ کر تھا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ بھارتی خلاف ورزیوں سے صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ ہیں۔ بھارت کو جارحیت کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔