جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا،فیصلہ ہوگیا،تفصیلات جاری،اہم ترین اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گزشتہ 14 روز سے جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے پیر آف گولڑہ شریف غلام نظام الدین جامی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم اور دھرنا مذاکراتی کمیٹی نے تحریری معاہدے کے لیے نکات کا اتفاق کر لیا ہے اور اب مذہبی جماعت کی شوریٰ مشاورات کے بعد اپنی سفارشات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق راجا ظفر الحق کے گھر پر پیر آف گولڑہ شریف کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش ر فت کی اطلاعات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا مذاکراتی کمیٹی نے لچک دکھائی ہے اور تحریری معاہدہ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے نکات دے دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھرنا مذاکراتی کمیٹی اب اپنی مجلس شوریٰ کی رضا مندی لے گی۔یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عدالتی حکم کے بعد گزشتہ رات دھرنے کے شرکاء کو رات 10 بجے دھرنا ختم کرنے کی مہلت دی تھی لیکن وزیر داخلہ احسن اقبال نے شرکاء کو مزید 24 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔حکومت نے دھرنے کے شرکاء سے باضابطہ مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے پیر ا?ف گولڑہ شریف غلام نظام الدین نظامی ثالثی کے لیے دیگر علماء کے ہمراہ فیض آباد دھرنے میں پہنچے تھے اور وہاں انہوں نے دھرنے کے قائدین سے مذاکرات کیے تھے اور ان کا پیغام لے کر حکومت کے پاس گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پیر آف گولڑہ شریف نے راجہ ظفر الحق اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو دھرنا قائدین کا پیغام پہنچایا تھا جس میں

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر حکومت دھرنا ختم کرانا چاہتی ہے تو فی الفور وزیر قانون زاہد حامد کو عہدے سے برطرف کرے جس کے بعد ہی بات ہوسکتی ہے تاہم اب مظاہرین نے اپنے مطالبے میں لچک دکھائی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر آف گولڑہ شریف غلام نظام الدین نظامی، پیر امین الحسنات، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور میئر اسلام آباد شیخ انصر بھی راجہ ظفر الحق کے گھر پہنچے جہاں دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رہی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور احسن اقبال نے اس معاملے کے حل کے لیے راجہ ظفر الحق سے رابطہ کیا تھا ٗ نوازشریف نے دھرنا ختم کرنے کے لیے راجہ ظفر الحق سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ راجہ ظفر الحق نے پہلے مذاکرات کرنے سے معذرت کرلی تھی تاہم اب وہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں پڑنا نہیں چاہتے، انہوں نے اس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ نوازشریف کو بھیج دی ہے جبکہ دھرنا قائدین زاہد حامد کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں تو وہ کس طرح ان مذاکرات کا حصہ بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایک مذہبی و سیاسی جماعت ‘تحریک لبیک’ نے فیض آباد انٹرچینج پر 14 روز سے دھرنا دے رکھا ہے، جس میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 ہزار 800 اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جبکہ پولیس کے تازہ دم دستے، بکتر بند گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی فیض آباد انٹرچینج پہنچ گئی ہیں۔دوسری جانب فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کی عدالتی ڈیڈلائن ختم ہونے کی وجہ سے ہائی الرٹ کردیا گیا ٗ پولیس، ایف سی کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں جنہیں آنسوگیس شیل فراہم کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس اورریزروفورس کوپریڈ گراؤنڈ میں پہنچا دیا گیا ہے جب کہ بکتربند گاڑیاں بھی دھرنے کے مقام پرپہنچادی گئیں۔دھرنے کے شرکا کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظرسرکاری اسپتال ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ ڈاکٹرز، نرسزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ادھر مذہبی جماعت تحریک لبیک کی مجلس شوری ٰ کا اجلاس ختم ہوگیا، مجلس شوریٰ کے مطابق گرفتار کارکنان کی رہائی کے بغیر مذاکرات سود مند نہیں ہیں جب کہ وزیرقانون زاہد حامد کے استعفی ٰ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…