اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار کے استعفیٰ کے بعد وفاقی کابینہ سے مزید دو وزیروں کی بھی چھٹی، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے بھی کسی بھی وقت وزارت کا قلمدان اپس لیا جا سکتا ہے، ذرائع کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وہ لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ استعفیٰ کا فیصلہ انہوں نے نیب کی جانب سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کے بعد کیا ہے۔ذرائع
کے مطابق اسحاق ڈار کے بعدوفاقی کابینہ سے مزید دو وزرا کے جانے کا امکان ہے جن میں سے ہو سکتا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا جائے جبکہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ن لیگ کے ناراض ارکان میں سے بڑا نام وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ بھی استعفیٰ دے جائیں۔ دوسری جانب پنجاب میں ن لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ سے بھی کسی بھی وقت وزارت کا قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔